تہران (جیوڈیسک) دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں صدر پیوٹن نے اپنے ایرانی اتحادیوں کو یقین دلایا کہ روس اتفاق رائے کے ساتھ کسی بھی معاملے پر اختلافات کے حل میں یقین رکھتا ہے۔
ایرانی رہنما علی خامنہ ای نے شامی معاملے میں روس کے کردار کی تعریف کی۔
دو ہزار سات کے بعد یہ کسی روسی رہنما کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔ روس ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل دے گا۔