روسی صدر ولادی میر پوتن کی عوامی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس میں ہونے والے حالیہ سروے کے مطابق 89 فیصد روسی شہری بحیثیت صدر ولادی میر پوتن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

مبصرین کے نزدیک یہ ریکارڈ تعداد ہے،10 فیصد باشندوں نے صدر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، سروے کے مطابق روس کے65 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان اور 37 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔