ٹوکیو (جیوڈیسک) ذرائع ابلاغ کے مطابق 2014 میں کریمیا کے روس میں انضمام کے بعد روسی صدر پہلی مرتبہ ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کے کسی رکن ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس دورے کے دوران روسی صدر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے آبائی علاقے ناگاٹو میں منعقد ہونے والی سمٹ میں شرکت کی۔
پیوٹن کے اِس دورے کے دوران جاپانی وزیراعظم دوسری عالمی جنگ کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان مقبوضہ کورل جزائر کی روس سے واپسی کے معاملے پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔