کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارا لحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے نزدیک خودکش حملے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فریاب میں جھڑپ کے دوران 14 جنگجو مارے گئے۔
حکام کاکہنا ہےکہ دہشتگردوںکا نشانہ نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں کی وین تھی، حملہ آور نے بارودی مواد سے بھر ی گاڑی ملازمین کی وین سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا اتعلق نشریاتی ادارے سے ہے۔ افغان کمپنی کے عہدیداران نےبتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام 7 افراد کمپنی کے ملازم تھے۔
دوسری جانب صوبہ فریاب کے شمال مغربی علاقے میں لڑائی میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ ہلا ک شدگان میں طالبان بھی شامل ہیں۔ افغان سیکورٹی حکام کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز میں 7گھنٹے تک لڑائی جاری رہی ہے، جبکہ طالبان کی جانب سے راکٹ حملے میں فوجی زخمی ہوئے جبکہ ایک ٹرک اور کرین بھی تباہ ہو گئی۔