ترکی (جیوڈیسک) روسی طلبہ کی حصول تعلیم کے لیے ترکی آمد پر سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
روسی وزارت تعلیم کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے نگراں نکولائے توئے وانن نے بتایا ہے کہ ترکی میں حصول تعلیم کے خواہاں طلبہ کو ترکی جانے کے لیے بعض دشواریوں کا سامنا تھا مگر اب اس طرح کی کوئی پابندی باعث زحمت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ حکومت ترکی نے گزشتہ سال روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد روسی طلبہ کی ملک میں آمد کو محدود کر دیا تھا۔