نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماریا شیراپوا کو کسی بھی منصوبہ بندی کے تحت سرگرمیوں سے تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔
شیرا پووا اس عہدے پر 2007ء سے فائز تھیں۔ خیال رہے کہ کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی نائیکی، سوئس گھڑی ساز کمپنی ٹیگ ہیور اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی پورشے پہلے ہی ماریہ شیراپووا کے ساتھ اپنے معاہدے معطل کر چکی ہیں۔
روس کھلاڑی ماریا شیرا پووا کا جنوری میں میلڈونیم نامی دوا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی وجہ سے گزشتہ دس سالوں سے میلڈونیم نامی دوا کا استعمال کر رہیں تھیں۔ اس ممنوعہ دوا کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے یکم جنوری سے ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔