روس یوکرائنی سرحدوں پر کشیدگی کو کم کرے، امریکی وزارت دفاع

Russia Borders

Russia Borders

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد بار یوکرائنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

روس نواز باغیوں نے سات یورپی مبصرین کو یرغمال بنا لیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کرنل سٹیون وارن کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں روس کے جنگی طیارے یوکرائن کی فضائی حدود میں کئی مرتبہ داخل ہوئے۔

انھوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرائنی سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات کرے ادھر مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے سات یورپی مبصرین کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی اور یورپی حکام نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔