روس نے ڈبلیو ٹی او سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

Russ

Russ

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے کریمیا کے معاملے پر مغرب کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کے جواب میں عالمی ادارہ تجارت ( ڈبلیو ٹی او) سے علیحدہ ہو نے کی دھمکی دیدی۔یہ بات حکمراں جماعت کے رہنما سرگئی میرانوف نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغرب نے کریمیا کے معا ملے پر روس کیخلاف پابندیاں عائد کردیں تو حکمران جماعت عا لمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او سے علیحدگی کا معا ملہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی۔

تا ہم انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے روس کی معیشت کو کوئی بڑا خطرہ نہیں۔زیادہ سے زیادہ وہ حکومتی حکام ،ارکان پارلیمنٹ اور فیڈریشن کونسل کے ممبران پر سفری پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔جس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ اس سے عام روسی شہری متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم اس قسم کی پابندیوں سے خوفزدہ نہیں۔کیونکہ ہم زیادہ در چھٹیاں روس میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سرگئی میرانوف نے مزید کہا کہ پابندیوں سے مغربی معیشت زیادہ متاثر ہوگی۔ ڈبلیو ٹی او سے علیحدگی سے امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک متاثر ہونگے۔