روسی جنگی بحری جہاز ساحل پر، شہری دم بخود

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو روس کا جنگی بحری جہاز ساحل پر دیکھ کر شہری دم بخود رہ گئے۔ روس کے ساحل پر اس وقت تفریح کیلئے آئے لوگ عجب غضب صورتحال سے دوچار ہو گئے جب 550 ٹن وزنی ایک بحری ہوور کرافٹ اچانک ہی سمندر کنارے آن پہنچا۔

70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ دیوہیکل بحری جہاز کسی طوفان کی طرح ساحل پر پہنچا جسے دیکھ کر کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ جنگی ہوور کرافٹ ساحل پر کیسے ہو سکتا ہے لیکن سب یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقی جہاز ہے۔ بھاری مشینری اور اسلحے سے لیس یہ دیوہیکل جہاز راستہ بھٹک کر ساحل پر آیا تھا یا دانستہ یہ تو روسی نیول ہی بہتر طور پر بتا سکتی ہے لیکن لوگوں کیلئے یہ تجربہ بے حد انوکھا اور ناقابل فراموش ثابت ہوا۔