سپریم کورٹ میں آج سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے متعلق نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
فریقین کے وکلا اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ اٹارنی جنرل سے وفاقی حکومت کے نئے موقف سے متعلق استفسار کیا جائے گا۔ عدالت عظمی میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نورکنی لارجر بنچ اسٹیل ملز کی نجکاری کو کالعدم قرار دینے سے متعلق نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے چھ سال قبل اسٹل ملز کی نجکاری روک دی تھی۔ یہ درخواستیں اس وقت سے زیرالتوا ہیں۔