تحریر : محمد شعیب تنولی روزولٹ ہوٹل کا شمار امریکہ کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ھے جس کی اوپننگ 1924 میں ہوئی اور یہ دنیا کے مہنگے ترین علاقے مین ہیٹن نیویارک میں واقع ھے۔ اس میں 1015 کمرے ہیں اور 52 لگژری سوئیٹس ہیں۔ یہ اچھے وقتوں کی بات ھے، جب ہم زرا کم کرپٹ ہوا کرتے تھے اور ہمارے ادارے انسان چلایا کرتے تھے۔ 1979 میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کو اس وقت لیز پر لیا جب اس کا بزنس کچھ مندا چل رہا تھا۔
پی آئی اے کے انوسٹمنٹ آرم نے ایک سعودی پرنس کے زریعے یہ شاندار ڈیل کی جس کے مطابق 20 سال بعد پی آئی اے اس ہوٹل کو خرید سکتا تھا۔ 90 کی دہائی میں ہوٹل کے مالک نے کورٹ میں مقدمہ کردیا کہ جس معایدے کے تحت پی آئی اے یہ ہوٹل خریدنے جارہا ھے، اس سے ملنے والی رقم مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ھے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ اپنے سفارتخانے کے ہمراہ امریکی کورٹ میں گئی اور مقدمہ جیت لائی۔ جس کے نیتجے میں 1999 میں پی آئی اے کو صرف ساڑھے 36 ملین ڈالر میں یہ ہوٹل مل گیا۔
2005 میں مشرف دور میں پی آئی اے نے سعودی پرنس کو 40 ملین ڈالر دے کر اس کے روزویلٹ ہوٹل میں موجود چند پرسنٹ شئیرز بھی خرید لئے۔ مشرف دور میں 2006 اور 2007 میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کی تزئین و آرائش پر 65 ملین ڈالر خرچ کردیئے۔ 2009 میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو کروائی اور اسے 1 بلین ڈالر، یعنی 1000 ملین ڈالر کے عوض بیچنے پر لگادیا۔ بدقسمتی سے اس وقت امریکہ کی اکانومی اور ہاؤسنگ مارکیٹ کریش ہوچکی تھی جس کی وجہ سے یہ ہوٹل بک نہ سکا۔ پھر پی آئی اے نے اسے سیل کرنے کا پلان واپس لے لیا۔
Roosevelt Hotel
اس ہوٹل کے اردگرد واقع کچھ ہوٹل پچھلے چند ماہ میں فروخت ہوئے ہیں جس سے اندازہ ہورہا ھے کہ ہوٹل سیکٹر میں انویسٹمنٹ آجکل پھر گرم ہوچکی ھے۔ روزویلٹ کے سٹینڈرڈ کے جتنے بھی ہوٹل مین ہیٹن کے علاقے میں پچھلے ڈیڑھ سال میں بکے ہیں، ان کی اوسط قیمت 10 سے 14 لاکھ ڈالر فی کمرہ رہی ھے۔ روزویلٹ میں 1015 کمرے ہیں اور 52 انتہائی لگژری سویٹس۔ اس حساب سے اس ہوٹل کی قیمت کم سے کم بھی 1200 ملین ڈالر یعنی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک آنی چاہیئے۔
کہا جارہا ھے کہ حکومت کا پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے کا اصل مقصد یہ ہوٹل بیچنا ھے۔ اور آپ کی اطلاع کیلئے عرض ھے کہ حکومت نے اس ہوٹل کا سودا اپنے قریبی فرنٹ مین میاں منشا کے ساتھ کردیا ھے۔ جاننا چاہیں گے کہ یہ ہوٹل جس کی مارکیٹ ویلیو 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالر ھے، وہ حکومت نے کتنے میں بیچا ھے؟ میں پورے اعتماد سے آپ کو بتا دیتا ہوں۔ یہ ہوٹل نوازشریف نے تقریباً 9 ملین ڈالر میں بیچا ھے، یعنی اصل قیمت کا ایک پرسنٹ سے بھی کم۔
NAB
جب نیب پنجاب میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کرتی ھے تو ایسے ہی میاں برادران کی چیخیں نہیں نکلتی۔ جب کتے کی دم پر ہاتھی کا پاؤں آتا ھے تو وہ بہت تڑپتا ھے۔ روزویلٹ کے نام پر ایک بلین ڈالر سے زائد کا چونا لگانے والا اگر اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات پر چیاؤں چیاؤں نہ کرے تو کیا میاؤں میاؤں کرے؟؟؟؟ حرام کی کمائی کھانے والو، کس منہ سے قبر میں جاؤ گے۔