دنیا پور میں نویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 6 افراد کی زیادتی

Lodhran

Lodhran

لودھراں (جیوڈیسک) لودھراں میں نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوبنالی گئی، ملزمان اس ویڈیو کے ذریعے لڑکی اور اس کے والد کو 6 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ ضلع لودھراں کے علاقے دنیاپورمیں سفاک ملزمان نے نویں جماعت کی طالبہ کو ورغلایا اورقابل اعتراض ویڈیو بنالی اور پھر لڑکی کو بلیک میل کر کے 20 ملزمان 6 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ملزمان نے لڑکی کے باپ سے ویڈیو کے عوض 3 لاکھ روپے طلب کیے، رقم نہ ملنے پر ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی، لڑکی کے باپ نے انصاف کیلئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے، متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان انضمام، احتشام، جہانگیر اور شیراز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو برآمد کر لی ہے۔

ملزمان کے خلاف دفعہ376اور 292 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم بلال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے بیانات کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔