ریحام خان نے ٹوئٹر پر غمگین شاعری شروع کردی

Reham

Reham

لندن (جیوڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد مکمل خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ غیر ملکی میڈیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکررہی ہیں اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاعری بھی شروع کردی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ان دنوں خود کو بہت تنہا محسوس کر رہی ہیں اور اس کا ااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں غمگین شعر کی صورت میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ “میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے، تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر، تم سے اچھے ہیں میرے ہال پہ ہنسنے والے”.