پاکستان (جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت،معروف لوک فنکارہ ریشماں کا علاج معالجہ حکومت اپنے خرچے پرکرائے گی۔ صدرمملکت کا ملک کی معروف لوک فنکارہ ریشماں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریشماں نے اپنی آوازکے کمال فن سے پاکستان کی اعلی پائے کی ثقافت متعارف کرائی۔
صدرمملکت نے متعلقہ حکام کوریشماں کوہرممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صدرمملکت ریشماں کو ماہانہ دس ہزارروپے وظیفہ دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔