کراچی (جیوڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی جماعت کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔ ایم کیوایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔
ایم کیوایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ پرلگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے جن فہرستوں کا ذکر کیا ان کا حقائق سے تعلق نہیں۔ پولیس اور رینجرز کو جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کے لیے پہلے سے فری ہینڈ دیا گیا ہے، جس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی وہاں پولیس اور رینجرز کارروائی کرے گی۔