کے ایس سی : کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان رہنے کے باوجود نئی بلند سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔کراچی سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں تیزی چھائی رہی اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار اٹھارہ ہزار تین سو کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انیس پوائنٹ اضافے سے اٹھارہ ہزار ایک سو پچاسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر کاروباری حجم بیالیس کروڑ شیئرز سے بھی بڑھ گیا۔