ایس ای سی پی نے فنانشل رپورٹنگ آن لائن سسٹم متعارف کرادیا

SECP

SECP

اسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کی سہولت کے لئے فنانشل رپورٹنگ کا آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم بروکرز کو انٹر نیٹ کے ذریعے براہ راست سالانہ فنانشل رپورٹ ایس ای سی پی کو جمع کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم سے ایس ای سی پی کو بروکرز کی فنانشل رپورٹس تک بر وقت رسائی حاصل ہوگی اور بروکرز کی فنانشل رپوٹنگ کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے گا۔ آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم پر بہتر طریقے سے عمل درآمد اور بروکرز میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے، ایس ای سی پی، تینوں سٹاک ایکس چینجز میں ٹرینگ سیشن کا اہتمام کیا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں میں تمام بروکرز کو نئے متعارف کیے جانے والی آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹوں میں رجسٹر بروکرز کے لئے جولائی کے بعد سے آن لائن فنانشل رپورٹنگ سسٹم کے ذریعے فنانشل رپوٹنگ لازمی ہوگی۔ تمام بروکرز ہر سہہ ماہی کے آغاز پر دن کے اندر اندر آنا لائن فنانشل سسٹم کے ذریعے اپنی فنانشل رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔