سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے مئی میں 375 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔ ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ خدمات کے شعبے میں 50کمپنیا ں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ٹریڈنگ کے شعبے میں 46 جبکہ 38 کمپنیوں نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹریشن حاصل کی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 36، کنسٹرکشن کے شعبے میں18، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے 20، ٹیکسٹائل کے شعبے میں 14 فارما سیوٹیکل کے شعبے میں 12 ،ابلاغ عامہ میں 13 اور تعلیم کے شعبے میں 11 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس ماہ سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں سے اس مہینے 117 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ حال ہی میں کارپویٹ ٹیکس میں کمی کے لیے بھی تجاویزات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی گئی ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کی بہتری کیلئے ایس ای سی پی کی کوششوں پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے 19 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔