ایس ای سی پی کے زیراہتمام راونڈ ٹیبل کانفرنس

SECP

SECP

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی )غیر منافع بخش اداروں(این جی اوز)کے لئے ریگولیشن اورلائسنس جاری کرنے کی نئی پالیسی کے مسودے پرمشاورت کے لئے راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کی ،جس میں این جی اوزسیکٹر کے لئے نئے ریگولیٹری رجیم پر مشاورتی اجلاس میں سماجی شعبے اور این جی اوز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو این جی اوز کے لئے تیارکردہ کارپوریٹ گورننس ریگولیشن کے مسودے پربریفنگ دیتے ہوئے ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنذیراحمد شاہین نے کہا کہ غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز کے لئے نئے ریگولیشن جاری کرنے کا مقصد غیرمنافع بخش ایسوسی ایشن کے لائسنس کے اجرا کے لیے منظم پالیسی بنانا ہے ،نئے تجویزکردہ ریگولیشن میں این جی اوز کو محدود ذمہ داری کی کمپنیوں کے طورپررجسٹرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ قواعد صرف ان کمپنیوں پر لاگو ہوں گے جو کہ سیکشن کے تحت رجسٹریشن حاصل کریں گی جبکہ ٹریڈ آگنائزیشن آرڈیننس کے تحت رجسٹریشن حاصل کرنے والی ایسوسی ایشن اسکے دائرہ کار سے باہر ہوں گی، اجلاس کے شرکا نے ایس ای سی پی کی جانب سے سماجی شعبے کو ریگولیٹ کرنے میں پیش رفت کرنے پر سراہا اور نئے ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔