کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پچپن پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی رہی سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار سات سو اکیس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو چوہتر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر اڑتیس کروڑ سترہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔