ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کراچی کے پرنسپل نے نقل کروانے کے دباؤ پر استعفیٰ دیدیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل نے نقل کروانے کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپل فضل محمود نے انٹر کے امتحانات میں بیرونی عناصر اور طلبا تنظیموں کی جانب سے نقل کے لئے ڈالے جانے والے دباؤ پر استعفیٰ دیتے ہوئے عہدے کا چارج صالح عباس کے حوالے کردیا۔

ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج میں نقل کی بہت زیادہ شکایات سامنے آئی تھیں اور سپر ویجلنس ٹیم نے بھی نقل کی شکایات پر کالج کا دورہ کیا تھا۔ پرنسپل کی جانب سے استعفے کے بعد ریجنل ڈائریکٹریٹ نے حقائق جاننے کے لئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم وحید شیخ ہوں گے۔