کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پررابطہ کیا ہے ، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت کی۔
الطاف حسین سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ معاملات کوحل کرانے کیلئے آپ کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ مسئلے کو مذاکرات سے حل کریں۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔