اسلام آباد (جیوڈیسک) لیگ نے انتخابی ٹریبونل کی طرف سے لاہور کے حلقے این اے 125 میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کالعدم قرار دینے اور دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(ن) لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں قانونی ماہرین کی ٹیم نے ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کی تجویز دی جب کہ خواجہ سعد رفیق عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کے بجائے عوامی عدالت میں جانے کے حق میں تھے۔
اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں ٹریبونل کے فیصلے کے بعد کورٹ سے رجوع کرنے یا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔