سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی کوارٹر فائنل میں کامیابی
Posted on January 24, 2014 By Majid Khan کراچی
شارجہ: طلحہ کرکٹ کلب دبئی اور شارجہ کرکٹ کونسل کے اشتراک سے شارجہ میں منعقدہ سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے سری لنکا کرکٹ اکیڈمی کو شکست دے دی اورنگزیب سلطان کرکٹ اکیڈمی آف پاکستان کے کھلاڑی معاذ احمد اور عبدالقدوس نے بہترین پارٹنر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی شاندار اننگ کھیل کے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حمزہ انتظار علی نے سری لنکا کے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان نے لائنز کرکٹ اکیڈمی سری لنکا کو 9رنز سے شکست دے دی۔
سارک اکیڈمی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ بنگلہ دیش اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے درمیان (آج) 24جنوری 2014ء کو شارجہ کرکٹ کونسل گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com