سارک سربراہ اجلاس آج کٹھمنڈو میں شروع ہوگا

SAARC

SAARC

کٹھمنڈو (جیوڈیسک) سارک سربراہ اجلاس آج نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع ہو گا، پاک بھارت وزراعظم آمنے سامنے ہوں گے، آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں، میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن پہل بھارت کو کرنی ہوگی، جنوبی ایشیائی خطے کے آٹھوں ممالک کے سربراہان کھٹمنڈو پہنچ چکے ہیں جہاں افغانستان، بھارت بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان خطے کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں گے، کھٹمنڈو پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کا نائب نیپالی وزیراعظم نے استقبال کیا

اس موقع پر پاکستانی قومی ترانا بھی بجایا گیا، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کھٹمنڈو پہنچنے سے قبل پاک بھارت تعلقات پر پاکستان کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحارت سے مزاکرات کے لیے تیار ہے لیکن پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات کی منسوخی کا فیصلہ بھارت نے کیا اور اب پہل بھی بھارت ہی کو کرنی ہوگی

مزاکرات اے متعلق گیند بھارت کے کورٹ میں، بات چیت کے بارے میں سوال بھارت سے کیا جائے، اس سے پہلے سارک ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نمائندگی کی۔ ۔بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سشما سووراج شریک ہوئیں۔

اس سے پہلے آج سارک ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نمائندگی کی۔ بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سشما سووراج شریک ہوئیں۔