کراچی (جیوڈیسک) سارک چیمبر آف کامرس نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزراعظم کی ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی متوقع ہے جبکہ دونوں ممالک کے تاجر تجارتی معاہدوں کیلئے پرامید ہیں۔ 26 اور 27 نومبر کو ہونیوالی سارک کانفرنس میں تاجروں کو خطے کی ترقی کیلئے کئی اہم معاہدوں کی امید ہے جن میں سرمایہ کاری، موٹر وہیکل، نان ٹیرف بیریرزو دیگر معاہدے شامل ہیں۔
کانفرنس میں سارک ممالک کے درمیان بذریعہ ٹرین تجارتی معاہدے کابھی امکان ہے۔ 18 ویں سارک چیمبر کانفرنس میں سارک ڈویلپمنٹ بینک کا قیام بھی زیر غور آئے گا جس سے خطے کے ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔