کٹھمنڈو (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت غیر رسمی بات چیت کا انحصار بھارت پر ہے۔
کٹھمنڈو پہنچنے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سارک کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ملنے کی درخواست کی تو وہ مل لیں گے۔