سارک ممالک کو غربت، افلاس اور جہالت جیسے مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سارک ممالک کو بھوک، غربت، افلاس اور جہالت جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن ویزہ شرائط میں نرمی اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کی آبای کا ایک چوتھائی جنوبی ایشیا کے خطے میں بستی ہے جب کہ سارک ممالک کو بھوک، غربت، افلاس اور جہالت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

جب کہ مضبوط رابطے کے فقدان کی وجہ سے تجارتی حجم نہایت ہی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے میں نوجوانوں کی ایک بہت ہی بڑی تعداد ہے لیکن مضبوط رابطے کے فقدان کی وجہ سے تجارتی حجم نہایت ہی کم ہے، سارک کو رکن ممالک میں اعتماد کی فضاء قائم کرنی چاہیئے اور ویزہ شرائط میں نرمی سے خطے میں اقتصادی تعاون کی شرح بڑھ سکتی ہے۔