ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما پاکستانی نژاد ڈچ شہری شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ سارک اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے جرات مندانہ موقف نے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی،بھارت کو نہتے کشمیریوں پر گولیاں برساتے شرم نہیں آتی تو سچ کا سامنا کرنے سے کیوںآتی ہے،حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا،بھاری فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے ، اقوام عالم کو یہ سب کچھ نظر نہیں آتا۔
بلا شبہ کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اسے دہشتگردی سے منصوب کرنا انصاف کے منافی ہے،چوہدری نثار علی خان کے جرات مندانہ موقف کی پوری قوم حمائت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نیمیڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا، شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیریوں کے اصولی موقف کی حمائت کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو اجاگر کیا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ کا سارک اجلاس سے راہ فرار اختیار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت سچ کا سامنا کرنے سے کتراتا ہے،مسلم لیگ ن کی جرات مندانہ قیادت کا ہی ثمر ہے کہ آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک ایٹمی قوت بن کر ابھرا،انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قائد فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے تمام سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سارک اجلاس میں قوم کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کا فرض ادا کیا،اور بھارت کے اصل چہرے سے دنیا کو آگاہ کیا۔
بین الاقوامی سطح پرپاکستان کا قومی تشخص اسی وقت برقرار رہ سکتا ہے جب تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پرتعلقات استوار ہوں،جو جیسا سلوک پاکستانیوں کے ساتھ روارکھے بالکل اس کے ساتھ اسی قسم کا سلوک روا رکھا جائے۔
اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا حوصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا طرہ امتیاز ہے،جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038