تخریب کاری سے تباہ ہونیوالے ٹاورز کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کی زد میں آنے والے این ٹی ٹی سی کے 5 ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے گا سرکٹ بحالی ہونےسے سٹم میں 500 میگاواٹ بجلی شامل ہوگئی۔

این ٹک ٹی سی ایکسیئن امیر محمد جوگیزئی کے مطابق گدو سبی ڈائریکٹ سرکٹ 220 کیوی اور اوچ سبی 12 سو کیوی مرمت کر دی گئی ہیں جب کہ اوچ سبی 200 کیوی کے ٹاورز کی مرمت کا کام آج مکمل کیا جائے گا جس سےسسٹم میں 500 میگا واٹ بجلی شامل ہو گئی۔

گزشتہ دنوں چھتر میں تین اور نوتال میں دو ٹاورز کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اڑایا گیا تھا۔جس کی وجہ سے صوبے کے 25 اضلاع متاثر ہوئے تھے۔