اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار 13 افراد کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ سبزی منڈی کے علاقے میں بھتہ خوری سے متعلق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی۔
13 بھتہ خوروں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام بھتہ خوروں کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 23 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔