سچن ٹنڈولکر رواں برس 200 ٹیسٹ کھیلنا کا سنگ میل عبور کر لیں گے۔ بھارتی بلے باز200 ٹیسٹ کھیلنے کا ہدف جنوبی افریقہ کیخلاف حاصل کریں گے، خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سچن ٹنڈولکر رواں برس 200 ٹیسٹ کھیلنے والے بلے باز بن جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر رواں سال کے آخر میں بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر یہ سنگ میل عبور کریں گے۔ سچن ٹنڈولکر کو 200 ویں ٹیسٹ کے موقع پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے صدر کرس نیزانی کے ایک بیان میں کہا ہے کہ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا جنوبی سرزمین پر 200 واں ٹیسٹ میچ کھیلنا ہمارے لئے کسی اعزازسے کم نہیں۔