ریاض (جیوڈیسک) خانہ کعبہ کے سینئر موذن شیخ محمد سراج معروف انتقال کرگئے ، انہیں مکہ میں سپرد خاک کر دیا گیا خانہ کعبہ میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے موذن شیخ محمد سراج معروف مکہ میں انتقال کر گئے۔
وہ طویل عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ شیخ معروف کی نماز جنازہ فجر کے بعد خانہ کعبہ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ کے قریبی قبرستان المولیٰ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ خانہ کعبہ کے چیف موذن علی ملا نے شیخ سراج معروف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
شیخ معروف خانہ کعبہ کے سینئر موذن تھے۔ اذان دینے کی سعادت انہیں ورثے میں حاصل ہوئی۔ ان کے والد اور دادا بھی اللہ تعالیٰ کے گھر میں اذان دینے کی سعادت کر چکے ہیں۔