تحریر : کہکشاں صابر مخصوص جانور کو مخصوص دن میں بہ نیت یعنی نیکی کی نیت سے ذبح کرنا قربانی ھے۔ جو ہر مالک نصاب پر واجب ھے قربانی واجب ھونے کے بھی کچھ درجہ ذیل شرائط ھے۔ ? وہ مسلمان ھو۔ ?مقیم ھو( مسافر نا ھو) ? آزاد ھو (غلام نا ھو) ? مالک نصاب ھو ? بالغ ھو ( نا بالغ پر قربانی جائز نہیں)قربانی واجب ھونے کے لئے زکوہ والا نصاب مراد نہیں بلکہ اس سے مراد صدقہ فطر کا نصاب مراد ھے وہ یہ کہ جس کے پاس ساڈھے سات تولے سونا یا ساڈھے باون تولے چاندی یا ساڈھے باون تولے چاندی کی رقم یا اتنی مالیت کا سامان تجارت ھو وہ شخص صاحب نصاب ھے ستمبر ???? میں ساڈھے باون تولے چاندی کی قیمت تقریبا ????? روپے ھے۔۔۔۔
قربانی کے ایام میں جس کے پاس اتنی رقم ھو اس پر قربانی واجب ھےبکری کی جنس میں نر، مادہ، خصی ،غیر خصی ،بھیڑ اور دنبہ شامل ھے اور ان کی عمر ایک سال ھونی چاہیے۔۔۔۔۔ایک سال سے کم عمر کی قر بانی جائز نہیں البتی دنبہ یا بھیڑ کی ? ماہ کا بچہ اگر اتنا بڑا ھو کہ دور سے دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ھو۔۔
اسکی قربانی جائز ھے کیونکہ ابو داود شریف میں ھے کہ نبی کریم نے فرمایا ھے کہ بھیڑ کا جذع (چھ ماہ کا بچہ ) سال بھر والی بکری کے قائم مقام ھے( سنن ابی داود کتاب الضحایا، الررالمحتار، کتاب الا ضحیہ) گائے کی جنس میں بیل، بھنس ،بھنسا (کٹا ) کی قربانی جائز ھےوحش جانور ،نیل اور ہرن کی قربانی جائز نہیں ،،،، گائے کی عمر بھی ?سال ھونی چاہیے اس سے کم عمر کی قربانی جائز نہیں۔۔۔۔۔۔اسی طرح اونٹ کی عمر بھی ?سال ھونی چاہیے اس سے کم عمر کا ھو تو قربانی جائز نہیں۔۔
Cows
یاد رکھئے قربانی کے جانور کو عیب سے خالی ھونا چاہیے تھوڑا سا عیب ھو مثلا کان چرا ھوا ھو یا کان میں سوراخ ھو تو قرنانی ھو جائے گی مگر مکروہ ھو گی اور اگر ذیادہ عیب ھو گے تو قربانی نہیں ھو گی جس کے پیدائشی کان نی ھو ہا ایک نہ ھو، اتنا کمزور کہ ہڈیوں میں مغز نہ ھو ،اندھا ھو جس کا اندھا پن ظاہر ھو، لنگڑا، یا پھر دم یا ناک کٹی ھو اور جس کے دانت نہ ھو وغیر
ہافضل قربانی کے بارے میں ھمارے پیارے آقا کا ارشاد ھے کہ افضل قربانی وہ ھے جو باعتبار اعلی ھو اور فربی ھو ( المسنر، لامام احمد علیہ الرحمہ) گائے کی قربانی میں اگر کسی حصہ دار کی نیت اگرگوشت حاصل کر نی کی ھوئی تو قربانی درست نہیں ھے۔۔۔۔ گائے کی قربانی میں ایک شخص کا مقصو د قربانی نہ ھو
Meat
بلکہ گوشت حاصل کرنا ھے تو کسی کی قربانی نہیں ھو گی۔ اور آج کل ھم لوگ قربانی سے زیادہ گوشت کو دیکھتے ہیں کہ وہ ھماری فریج کو کتنا بھر سکتی ھے اور ھم اس کو کتنے مہینے استعمال کر سکتے ہیں