قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے ڈھڈیال میں منعقدہ منڈی اب ہفتہ وار کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر جاری

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے ڈھڈیال میں منعقدہ منڈی اب ہفتہ وار کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔منڈی میں قریبی گائوں کے لوگ جانوروں کی ایک بڑی تعداد فروخت کے لئے لا رہے ہیں لیکن قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں خریدار نہیں مل رہے۔

ادنیٰ سے ادنیٰ جانور پندرہ ہزار روپے سے کم میں دستیاب نہیں جبکہ بڑے جانوروں کی قیمتیں ایک لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئیں ہیں۔