کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو قربانی کی کھالیں آزادانہ جمع کرانیکی اجازت دی جا ئے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کر یں۔
کراچی میں الخدمت کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ذرائع سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں رکاو ٹیں لگا کر اور رہائشی اپارٹمنٹس کے دروازے بند کر کے کھالیں جمع نہ کی جائیں۔ انہوں نے کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو متحرک کرکے اسلحہ کے زور پر کھالیں چھیننے والوں کے خلاف کار روائی کی جا ئے۔