کراچی (جیوڈیسک) کراچی محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے متعلقہ ڈی سی او کا تحریری اجازت نامہ بھی ضروری ہے، رجسٹرڈ پارٹیوں، تنظیموں، اداروں، دینی مدارس کو کھالیں جمع کرنیکی اجازت ہوگی جبکہ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے اور گھر گھر جاکر زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کھالیں جمع کرنیوالے افراد کے پاس بھی اجازت نامے کی کاپی ہونی ضروری ہو گا۔ بغیراجازت کھالیں جمع کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ زبردستی کھالوں کی پرچی دینے والوں کی شکایت متعلقہ ڈی سی او یا ایس ایس پی آفس میں کی جاسکے گی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں دن اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہوگا۔