قربانی سنت ابراہیمی ہے جو انسان کے اندر جذبہ ایثار اور جوش جہاد پیداکرتی ہے:غازی محمد ثاقب شکیل

لالہ موسیٰ : تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی امیر غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نے عید الاضحی کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قربانی سنت ابراہیمی ہے جو انسان کے اندر جذبہ ایثار اور جوش جہاد پیدا کرتی ہے بلکہ قربانی سالانہ تربیتی ریہرسل ہے جس سے انسان اللہ تعالیٰ کی محبت کو مال ودولت کی محبت پر غالب کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ قربانی کا عمل مال واسباب کی محبت کو مغلوب اور اللہ اور اس کے پیارے رسول کی محبت کو غالب کرنے کی ٹریننگ ہے۔

جیسا کہ شریعت میں قربانی کا طریقہ کار بتایا گیا ہے کہ قربانی اچھے اور خوبصورت جانور کی دی جائے اور اللہ کے راستے میں پیش کیا جائے اس سے ہمیں یہ بھی درس ملتا ہے کہ ہمیں اللہ اور اسکے رسول کی ناموس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے آخرت میں کامیابی کی یہی کنجی ہے۔