اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کنٹینر پر بیٹھ کر قربانی سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی قربانی ہو گئی ہے۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ بلوں کے بارے میں عوام کے غم وغصہ کو بھانپتے ہیں اور اس کے تدارک کے لئے کام کر رہے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں چند افراد کو ماحول خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جائے،اگر نون لیگ کے کارکنوں کے جذبات قابو میں نہ رہے تو خون خرابا ہو گا۔
عابد شیرعلی کا کہناتھا کہ خیبرپختوانخوا کے دس لاکھ آئی ڈی پیز اسلام آباد میں رقص کی نذر ہوگئے۔دھرنے ناکام ہونے کے بعد اب جلسے شروع کر دئیے گئے ہیں،حکومت کی صحت پر اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔