پائی خیل (انامہ نگار) دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ علاقہ کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ان خیالات کااظہارقدرت اللہ خان ایڈوکیٹ نے دادامیاں محمدورالی صاحب پارک پائی خیل کے گراسی پلاٹ میں نیچے بیٹھ کرسابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ویلفیئر سوسائٹی پائی خیل کے ایک اہم اجلاس کاآغازکرتے ہوئے کیا۔جس میں یونین کونسل پائی خیل سے ہرمکاتب فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں علاقہ کی فلاح وبہبودکے لئے متحرک عہدیداران اورممبران کاچنائو کیاگیا۔جس طرح سرپرستی اعلیٰ رب نوازخان سرمت خیل،وائس چیئرمین شیر احمدخان نواب خیل، صدرحمیداللہ خان عرف گُل، سنیئرنائب صدر محمداکبرخان چنن خیل، نائب صدر محبت خان محمدیاروالہ ،جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان ملوک خیل،جوائنٹ سیکرٹری احمدخان زمان خیل، فنانس سیکرٹری حاجی محمداسلم خان ہرنے خیل، عطاء اللہ خان نواب خیل کوسیکرٹری نشرواشاعت کے عہدے سونپے گئے ۔جبکہ مشاورتی کمیٹی میں صدرمحمدحنیف خان قتال خیل اورممبران محبوب خان،شیرمحمدخان،مانی خا ن باہی،ڈاکٹراخترخان گلبازی خیل،شوکت خان،حاجی شاہدجاویدخان ،عبدالحمیدخان گوگے خیل جبکہ قانونی مشیرقدرت اللہ خان ایڈوکیٹ کے ناموں کاچنائوکیاگیا۔اورتمام عہدیداران اور ممبران نے اعادہ کیاکہ حلف برداری کی ایک پُروقارتقریب کی جائے گی اورحلفیہ طورپریونین کونسل پائی خیل کی تعمیروترقی کے لئے کام کریں گے اورذات مفادسے دوررہ کرخوفِ خداکودل میں رکھ کردکھی انسانیت کی خدمت کوعملی جامہ پہنائیں گے اورسیاست کودرمیان میں آڑے نہیں آنے دیں گے ۔مزیدبرآں سرگرم سماجی کارکن احمدنوازخان نیازی کوعہدہ سنبھالنے کوکہاگیالیکن انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی۔شرکائے اجلاس کی سموسوں اورگرم گرم چائے سے ریفریشمنٹ کی گئی۔بعدازاں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ سوانس کے ویگن اڈے پربجلی کاپول(کھمبا)لگاکرشہریوں کے تکالیف کاازالہ کیاجائے تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس ویگن اڈے پربجلی کاپول (کھمبا)نہ ہونے سے مقامی ہوٹلز اوردکانداروں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔دکانداروں اورہوٹلزمالکان کودوردرازسے بجلی کابندوبست کرناپڑتاہے ۔ویگن اڈاکے مکین بجلی کی تاریں بچھاکردورسے بجلی لارہے ہیں۔فاصلہ زیادہ ہونے سے بجلی کی لٹکتی تاریں راہ گیروں کے لئے خطرہ کاباعث بن سکتی ہیں۔علاقہ کے مکینوں فتح خان ،اطلس خان ودیگرنے ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ،ڈی سی اومیانوالی ، ایکسین فیسکو واپڈامیانوالی سے سوانس ویگن اڈے پربجلی کاپول(کھمبا)لگانے اورارباب اختیارسے اصلاح واحوال کاپُرزورمطالبہ کیاہے۔