وزیرآباد : دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبا دت ہے جولوگ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کام کرتے ہیںاپنی عاقبت سنواررہے ہیں۔جو این جی اوزبغیر کسی لالچ کے خدمت خلق میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہیںوہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔میری اولین ترجیح ہوگی کہ این جی اوزکے نمائندوںکو معاشرے میںان کا مقام دلائوں۔میرے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
ان خیا لات کا اظہارتحصیل محتسب اعلیٰ منیبہ امتیاز نے شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل کی طرف سے تحصیل بھرکی این جی اوزکے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرفاروق احمدچیمہ، مسزڈاکٹر یوسف فاروق، عمران رسول بٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرامیرآفتاب احمد،ناصر محموداللہ والے، ملک مقصود، میرآصف، لالہ عبد الرشید،صا ئمہ شہزادی، تنویر شاہد، عمران سنی، محمدنعیم اشرف نے بھی خطاب کیا جبکہ الحرم ویلفیئر،لائن ویلفیئر سوسائٹی۔
الثمن ویلفیئر سوسائٹی،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی،سوشل ویلفیئر سوسائٹی، ایکوئل ویلفیئرآرگنا ئزیشن،انجمن اصلا ح نوجواناں، کمپیوٹرکونسل، ڈیف اینڈڈیمپ ،یونا ئیٹڈویلفیئرسوسائٹی، وسوشل ویلفیئر سوسائٹی لدھے والا،ینگ بلڈویلفیئرسوسائٹی، انجمن بہبودی مریضاں،اینٹی نارکوٹکس،المنصور ویلفیئر،البدرویلفیئر،المصطفی ویلفیئر، مسلم ہینڈزانٹر نیشنل اوردیگراین جی اوزکے نمائنگان نے شرکت کی۔ منیبہ امتیاز نے کہا کہ میںبلا امتیازسیا ست سے بالاترہوکرکرپشن کرنے والونکے خلاف سخت کاروائی کروںگی۔
کرپٹ ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں۔ کرپشن کسی قیمت پربرداشت نہیںکی جائے گی۔وزیرآبادکے صنعتکاراورمخیرحضرات نے ہرمشکل وقت میںاین جی اوزکی امدادکرکے لوگوںکی خدمت کی ہے۔میری کوشش ہوگی کہ این جی اوزکوگورنمنٹ سے بھی فنڈزلیکرد ںتا کہ وہ احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں۔