صدقے جاواں

Mother

Mother

تحریر : اشفاق حسین ٹہی
کہاوت مشہور ہے کہ کسی بستی میں بیوہ خاتون اور اس کا بیٹا رہتا تھا۔جو ماں کا بہت نافرمان تھا۔ایک دفعہ چوری کے کیس میں پکڑا گیا۔اس کی بوڑھی ماں کو پتا چلا تو وہ تھانے پہنچ گئی۔تھانے میں بہت عجیب منظردیکھنے کوملا کہ تھانیداراس کے بیٹے کی چھترول کر رہا ہے۔اس کا بیٹا تکلیف کی شدت برداشت نہ کرنے پر چلا چلا کر کہ رہا تھا ”ہائے ماں” جب بوڑھی عورت نے اپنے نافرمان بیٹے کے منہ سے’ ماں ‘کے الفاظ سنے تو بے ساختہ پکار اٹھی”صدقے جاواں او تھندا ترے توں جس نے انوں ماں تے یاد کرا دتی۔

معزز قارئین! بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی عوامی نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوٹلوں’ چوراہوں’اور حماموں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اپنا وئوٹ بنک بڑھانے کے لیئے عوام سے ہمدری کے طلبگار رہتے ہیں۔ عوامی نمائندے (انتخابات کے موسم میںفاتحہ خوانی کی تلاش میں رہتے ہیںکہ کوئی مرے ہم وہاں پہنچیں مگر اقتدار ملنے کے بعد ایسے غائب ہو جاتے ہیںجیسے ‘گدھے ‘ کے سر سے سینگ)۔ لیکن افسوس یہ کام اور یہ ہمدردیاں وئوٹ حاصل کرنے تک ہوتی ہیں۔

ۖ قارئین! کچھ ایسا ہی معاملہ اہلیان ٹہی کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ اس وقت یونین کونسل ٹہی سے تین گروپ آپس میں پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔جس میںحکمران جماعت ن لیگ کی طرف سے ملک غلام شبیر نمبرداراورملک سلیم اقبال گروپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک فیروز خان دودیال اور ق لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عبدالقادر صابرمدمقابل ہیں۔

Development

Development

ان دنوں یم پی اے ذوالفقار دولہہ گروپ اور ملک سلیم اقبال گروپ علاقے کی ترقی میں کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔ موضع ٹہی کے راولپنڈی روڈ سے تین داخلی راستے ہیں۔ٹہی شہر کا تیسرا راستہ گورنمنٹ ھائی سکول کے پیچھے سے گزرکر شہر میں داخل ہوتا ہے۔ میری یاد سے پہلے بیس فٹ چوڑی اینٹوں کی پختہ گلی اور ساتھ ہی کچھ رقبہ محکمہ اوقاف کا بھی موجود ہے۔ عرصہ دراز سے گندگی کے ڈھیرکی وجہ سے بیس فٹ کی گلی سات فٹ محدود رہ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے بارش اور نالی کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر اذیت کا باعث بنتاتھا۔

کرکٹ گرائونڈکی گری ہوئی چاردیواری ‘رحمانی برادری کے گھروں کا نالہ اور گلیوں کی تعمیر ‘علاقے میں سوئی گیس کا مسئلہ کئی دفع باور کرانے کے باوجود کسی نے دیکھا گنورا نہ کیا۔لیکن الیکشن آتے ہی سیاسی رہنماکچھ زیادہ ہی عوامی خدمت میں مشغول ہوگئے۔اب ان میں بہت سے کام مکمل ہو چکے ہیں ۔اور کئی کاموں کا سروے مکمل کرا کر جلد کام کرانے کی نوید سنا دی گئی۔تا کہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے وئوٹ حاصل کر کے شہر اقتدار کے مزے لوٹے جائیں۔

قارئین عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے کے دوران جوائنٹ سیشن کے اجلاس میں چودھری اعتزاز احسن نے کہا تھا’کہ صدقے جاواں عمران خان اور طاہر القادری ترے توں جنے میاں صاحب نوں پارلیمینٹ ہائوس تے یاد کرا دتا’ لیکن اب یہ کہنا درست ہو گاکہ صدقے جاواں الیکشن تو جنے سیاستداناں نوں علاقے دے کم تے ویکھا دتے’

Ashfaq Hussain

Ashfaq Hussain

تحریر : اشفاق حسین ٹہی