کراچی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خبر گیری اور دلجوئی کیلئے سخت تاکید فرمائی ہے اور سادات کرام کی حرمت کی بھی حکم دیا مگر افسوس آج ہم اپنے ارد گرد گھرانوں پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ کئی سادات گھرانے مفلوک الھال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یہ گھرنے شرعی پابندیوں کے باعث خیراتی اداروں کی امداد قبول کرسکتے ہیں اور نہ ہی دست طلب دراز کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار قادریہ الجیلانیہ خدمت کمیٹی کے تحت کراچی میں میں منعقدہ “فکر آل رسول کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علماء اکرام نے کیا۔
کانفرنس کی صدارت پیر سید عبدالقادر شاہ الرزاقی الجیلانی نے کی جبکہ کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں چیئر مین غلام عباس شاہ جیلانی ،علامہ سید مظفر حسین شاہ ،علامہ نثار علی اُجاگر ،انور علوی القادری ،شبیر ابو طالب ،جنید اقبال و دیگر شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض طلعت محافظ نے انجام دیئے علماء اکرام نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ یہ اُمت کا فرض ہے کہ وہ آل رسول ۖ کی نہ صرف خبر گیری رکھیں بلکہ ہمہ وقت اُن کی خدمت کے لئے کوشاں رہیں بعد ازاں ملک کے ممتاز ثناء خواں حافظ طاہر قادری ،محمد علی سہر وردی ،ذیشان علی قادری و دیگر نے بارگاہ رسالت ۖ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔