صدام کو سزائے موت دینے والے عراقی جج کا مالکی پر مقدمہ

Court

Court

بغداد (جیوڈیسک) مالکی نے جسٹس منیر کو عدالت جانے سے روکنے، بصورت دیگر قتل کرنیکا حکم دیا تھا عراق کے سابق صدر صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنانے والے عراقی جج جسٹس منیر حداد نے ملک کے سابق وزیراعظم نوری المالکی اور ان کے کئی مقربین کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

جسٹس منیر حداد نے بتایا کہ 2010 میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کاطع الرکابی نے انہیں عدالت جانے سے روکنے کی کوشش کی اور خلاف ورزی پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی، جبکہ فوج کے ایک کیپٹن نے وزیراعظم نوری المالکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس بھی انہیں دکھایا جس میں انہیں قتل کرنے کا حکم موجود تھا۔

جسٹس حداد کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے گواہ بھی موجود ہیں جن میں ایوان صدر کے سابق مشیر نعیم عبدالملک السہیل اور سپریم فوجداری عدالت کے چیئرمین ہیثم ظاہر موسیٰ بھی شامل ہیں۔