صادق آباد (جیوڈیسک) میں پرانا صادق آباد کے مصروف ترین شہراہ پر واقع محمد طارق سنار کی دکان پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔ پرانا صادق آباد کی مین شہراہ پر واقع دن کے وقت 3 مسلح افراد آئے اور دوکان سے تمام زیورات اور رقم اسلحہ کے زور پر اٹھا کر لے گئے۔ جن کی مالیت تقریبا 34 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس پر دکان کے باہر کھڑے افراد نے شور بھی مچایا۔ اور پولیس کو فون بھی کیا۔
مگرپولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ اور 2 گھنٹے تاخیر کے ساتھ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اس پر اہل علاقہ اور دکانداروں نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ شہر میں اتنی مصروف شاہراہ پر ڈکیتی پولیس کی نااہلی ہے۔جب پولیس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پولیس اسٹیشن میں نفری نہیں ہے۔
تمام نفری کچہ کے علاقے میں آپریشن پر گئی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ نہیں آ سکی۔ اور 2 گھنٹے کے بعد 2 پولیس اہلکار وہاں پر پہنچے۔ پولیس کی نفری کی کمی کی وجہ سے کو ئی بھی ناکابندی نہ کی جاسکی۔ جس کی وجہ سے ملزمان واردات کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔