لندن (جیوڈیسک) امریکہ میں نفرت انگیز بیانات دینے والے تعصب پسند ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نو منتخب مئیر لندن صادق خان نے انہیں اسلام سے متعلق لاعلم قرار دے کر ٹھیس پہنچائی، صادق خان کے بیانات ناگوار اور بد اخلاقی پر مبنی ہے۔
میں احمق نہیں ہوں ،ممکن ہے برطانیہ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے نہ ہوں۔برطانوی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ میں احمق نہیں۔ دوسری بات میں تقسیم کرنے والا بھی نہیں بلکہ اوباما کے برعکس لوگوں کو متحد کرنے والا شخص ہوں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ ہم بہت اچھے تعلق کی طرف نہیں جا رہے۔
مجھے ڈیوڈ کیمرون سے اچھے تعلقات کی امید ہے لیکن وہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات نہیں ہوں گے۔ واضح رہے مسلمانوں کے خلاف بیانات دینے پر صادق خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات امریکہ اور برطانیہ کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں۔