اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق این اے 122 میں ووٹ منتقلی سے متعلق جھوٹے حلف نامے جمع کرانے پر ریفرنس دائر کریں گے۔
اسپیکر ایاز صادق این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق جھوٹے حلف نامے جمع کرانے پر علیم خان کے خلاف آج الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے۔
جیو نیوز نے اسپیکر ایاز صادق کے ریفرنس کی کاپی حاصل کر لی ہے، 470 صفحات پر مشتمل ریفرنس کے ساتھ 179 مبینہ جھوٹے حلف نامے بھی منسلک کیے گئے ہیں۔
ایاز صادق کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ جھوٹی شہادتیں جمع کرا کے علیم خان توہین عدالت اور دھوکا دہی کے مرتکب ہوئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ علیم خان کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔