کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے دہشت گردی پاکستانی عوام کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتی
ملک کی سالمیت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے، پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلاکر ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہگہ بارڈر پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا۔