فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ ، جنرل سیکرٹری میاں نعیم اور عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے کہا ہے کہ دکھ درد اور مصیبت کی اس گھڑی میں تمام غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ سکولز، کالیجوں اور یونیوسٹیز کی حفاظت کے لئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کئے جائے۔
حملوں کی تعداد اور مزید خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے صوبے میں فل پروف سیکورٹی اور ناکہ بندیوں کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے۔ خالد جٹ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
صوبائی حکومت وفاق یا پنجاب کے خلاف بیانات سے دینے کی بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔ باچاخان یونیورسٹی حملے میں قیمتی جانوں طلبہ کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم سب شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔