کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ کے مایہ ناز فنکار علی مراد ‘ گلوکارہ لبنٰی غزل اور سماجی رہنما و ہمدم ویلفیئر کی چیئرپرسن روبینہ شاہین کے اعزا ز میںجی کیو ایم کے سربراہ گجراتی سرکار المعروف سورٹھ ویر کی صدارت میں تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں ایڈوکیٹ الطاف میمن’ یونس سایانی ‘ صدیق زری والا ‘ شہریار’ علی اکبر ‘ اکمل محمود پراچہ ‘عرفان احمد ‘ عظمت خان’سلطان قاسم ‘ اسماعیل بلوچ’ نور محمد غازی ‘ قربان سولنگی ‘ حسن عباس زیدی ‘ زبیراحمد’ اقبال چاند’ ذکیہ بیگم ‘ اسماء زبیر ‘ فاطمہ میمن ‘ فرح ناز ‘ مائی ملنگی ‘ سمیرا’گل بانو اور پیپلز پارٹی کی رہنما روزخان نے شرکت کی۔
جبکہ اقبال ٹائیگر نے تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔گجراتی سرکار و دیگر مقررین نے علی مراد اور لبنیٰ غزل کی فنکارہ صلاحیتوں اور روبینہ شاہین کی سماجی خدمات کا اعتراف و توصیف کی جبکہ سورٹھ ویر نے گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے علی مراد ‘ لبنیٰ غزل اور روبینہ شاہین کو ایوارڈ دیئے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما روز خان نے سورٹھ ویر کی کمیونٹی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنی جانب سے خصوصی تحفہ پیش کیا جبکہ تقریب کے اختتام پرسورٹھ ویر نے سانحہ صفورہ کے مرحومین اور ڈاکٹر سمیرأ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعا کرائی۔